ٹماٹر کی قیمت 250 روپئے فی کیلو!

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت اتراکھنڈ میں سب سے زیادہ بڑھی ہے۔ یہاں اب 250 روپئے فی کیلو ٹماٹر فروخت ہورہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے گنگوتری دھام میں لوگ ٹماٹر کو 250 روپئے کیلو خریدنے پر مجبور ہیں وہیں اترکاشی میں فی کیلو ٹماٹر دو سو روپئے میں فروخت ہورہے ہیں۔
مقامی افراد نے بتایا کہ گنگوتری اور یمونوتری میں ٹماٹر 200 روپئے تا 250 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔
وہیں جنوبی ہند میں ٹماٹر کی قیمت شمالی ہند کے مقابلہ میں کچھ کم ہے، چنئی میں اس وقت ٹماٹر 100-130 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں آندھراپردیش، تلنگانہ اور کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت سو روپئے کیلو کے آس پاس دیکھی جارہی ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے چنئی میں راشن کی دکانوں پر 60 روپئے فی کلو کی رعایتی قیمت پر ٹماٹر فروخت کرنے کا انتظامات کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں