ریاست تلنگانہ کے یادادری بھونگیر میں ٹرین حادثہ پیش آیا۔فلک نما ایکسپریس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ہاوڑہ سے سکندرآباد آنے والی ٹرین میں یادادری کے بی بی نگر منڈل میں پگیدی پلی – بومائی پلی کے درمیان آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اگرچہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔ چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
భువనగిరి మండలం బోమ్మాయిపల్లి – పగిడిపల్లి మధ్యలో
ఫలక్ నామా ఎక్స్ ప్రెస్ రైలు లో పొగలు..!!#falaknumaexpress #indianrailways #railways #oneindiatelugu
Do follow us https://t.co/3jdVlSC6ve pic.twitter.com/IxfOoK3Z4x— oneindiatelugu (@oneindiatelugu) July 7, 2023
تازہ اطلاعات کے مطابق کل چھ بوگیوں میں آگ لگی جن میں چار بوگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ جیسے ہی آگ لگی مسافروں نے ٹرین کی زنجیر کھینچی اور نیچے اتر گئے جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حادثہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
حکام نے حادثہ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد حکام کی جانب سے فوری الرٹ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے آگ پر قابو پالیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔