کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے مفت بس سفر کی اسکیم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے لیکن کچھ مرد بھی خواتین کا لباس پہن کر بسوں میں سفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک برقعہ پوش شخص نے شکتی یوجنا اسکیم کے تحت کے ایس آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا۔
Meanwhile in Karnataka man wears burqa to avail free bus ride. #KarnatakaIsAMess pic.twitter.com/JA8RUIMlwg
— SanghiDentico🇮🇳,🚩🚩🕉️ (@priyathedentico) July 7, 2023
اطلاعات کے مطابق بس میں سفر کے دوران کنڈکٹر کو شبہ ہونے پر سانسی بس اسٹینڈ کے قریب ننگایا متھاپتی نامی شخص کو پکڑ لیا جو برقعہ پہن کر خود کو خاتون ظاہر کررہا تھا اور خواتین سے متعلق اسکیم سے غیرقانونی طور پر استفادہ حاصل کررہا تھا۔ حکام نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ برقعہ پہن کر بس میں سفر کر چکا ہوگا۔
پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس شخص نے محض سفر کے لیے کیا برقعہ کا استعمال کیا یا چوری و دیگر جرائم کےلئے اس طرح کا لباس پہنا تھا۔ ملزم کے پاس سے آدھار کارڈ بھی ضبط کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کےلئے بس میں مفت سفر کی اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین حکومت کی بسوں میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مرد حضرات کو بسوں میں سیٹ نہیں مل رہی ہے۔