روس میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، ملزم گرفتار

سویڈن کے بعد روس میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی سے متعلق واقعہ سامنے آیا ہے۔ روسی حکام کا ردعمل بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے توہین میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اس نے ایک ویڈیو شیئرکرنے والے 28 سالہ مصری شہری کے خلاف فوجداری مقدمے کا آغازکیا ہے۔ اس شخص نے مغربی روس کے شہر اولیانوسک میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ اولیانوسک میں تحقیقاتی کمیٹی کے دفتر نے اس شخص کو غنڈہ گردی اور مذہبی جذبات کی توہین کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

اس شخص کو جس نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کرنے کے بعد خود کو گولی ماری، کو غنڈہ گردی اور مذہبی توہین کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں