دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دارالحکومت نئی دہلی میں بادل جم کر برسے اور اتنا برسے کہ 40 برس کا ریکارڈ توڑ ڈالا سڑکیں تالاب بن گئیں۔راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے یہاں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مسلسل بارش کے باعث سرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 گھنٹے میں ایک سو 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہر کے کئی حصے ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں