تلنگانہ کے نظام آباد میں 13 سالہ لڑکی کی 42 سالہ شخص سے شادی!

اگرچہ لوگوں میں شعور آرہا ہے اور لوگ تعلیمیافتہ ہورہے ہیں لیکن آج بھی کچھ لوگ اپنے آپ کو بدلنے کےلئے تیار نہیں ہیں اور انہیں ملک کے قانون و سماج کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک میں کم عمری کی شادیوں پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود بچپن کی شادیوں کا رواج آج بھی برقرار ہے۔
تازہ معاملہ نظام آباد میں پیش آیا جہاں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک 13 سالہ لڑکی کی شادی 42 سالہ شخص سے کی گئی ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ جمعہ کو نوی پیٹ منڈل کے ایک ٹانڈہ میں ہونے والی یہ شادی کا ابانکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات میں جائیں تو اس ٹانڈہ کی ایک 13 سالہ لڑکی کی شادی فقیر آباد کے 42 سالہ صاحب راؤ نامی شخص سے ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شادی روکنے کے لیے آئے اہلکاروں کے ساتھ مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوگیا تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی صاحب راؤ لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں