اسرائیلی صدر کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسرائیلی صدر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ذلت آمیز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتب کو جلانا سنگین جرم ہے۔

اسحاق ہرزیوگ نے مزید کہا کہ اسی طرح کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنا بھی سنگین جرم ہے۔ مذہبی کتب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہرزیوگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پُر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں