قرآن پاک کی بے حرمتی پر افغانستان کا سویڈن کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان

افغانستان کی طالبان حکومت نے منگل کو افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے پابندی کا اعلان قرآنِ پاک کے بے حرمتی کے ردعمل میں کیا گیا، اور یہ پابندی قرآن پاک کو نذر آتش کرنے پر سویڈن کی جانب سے مسلمانوں سے معافی مانگنے تک رہے گی۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سویڈن میں قرآن پاک اور مسلمانوں کے عقیدے کی توہین کے بعد امارت اسلامیہ افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں اس وقت تک معطل کرتی ہے جب تک کہ وہ اس گھناؤنے فعل پر مسلمانوں سے معافی نہیں مانگتے۔ امارت اسلامیہ افغانتسان کی متعلقہ تنظیمیں اس ہدایت کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں