ہریدوار میں بادل پھٹنے کے خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل (ویڈیو دیکھیں)

ہریدوار میں بادل پھٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں یہ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بادل پھٹنے سے موسلادھار بارش ہوئی۔
کچھ لوگوں نے ہریدوار میں بادلوں پھٹنے کے منظر کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ں۔

بادل کیسے پھٹتا ہے؟

بادل پھٹنا یا ‘کلاؤڈ برسٹ’ ایک ایسی موسمی صورتحال کو کہتے ہیں جس میں بہت تھوڑے وقت میں بہت زیادہ بارش پڑجاتی ہے۔ اِس کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ بڑے سائز کے اولے بھی پڑسکتے ہیں اور چند ہی منٹ میں بارش کی مقدار 25 ملی میٹر (تقریباً ایک انچ) تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زمین کی سطح سے کچھ اوپر پائی جانے والی گرم ہوا بادلوں کے نچلے حصے سے ٹکراتی ہے اور انہیں بارش برسانے سے روک دیتی ہے۔ اس ٹکراؤ کے نتیجے میں بادلوں میں بخارات کے پانی میں تبدیل ہونے کا عمل بہت تیز ہوجاتا ہے۔ اس کیفیت میں جہاں بادلوں میں بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں وہیں گرم ہوا پرانے بنے ہوئے قطروں کو بھی بادلوں میں واپس دھکیل دیتی ہے، جیسے ہی ان بادلوں کے نیچے سے گزرنے والی ہوا ٹھنڈی ہوتی ہے تو بادل اچانک ‘پھٹ’ پڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں