سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جی سی سی ممالک کے دیگر شہریوں اور رہائشیوں کے لیے نئے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کے بعد مملکت سمیت خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے نئے عمرہ سیزن کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے، جی سی سی ممالک کے شہری اور رہائشی اب اس سال کے حج سیزن کے کامیاب اختتام کے بعد نسک یا تو کلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پر محلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نسک ایپ کا استعمال عمرہ کرنے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں روضہ مقدس کی زیارت کے لیے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے جب کہ تو کلنا ایپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ درخواست دہندہ ضروری صحت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔
وزارت نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی کے علاقے سے باہر کے عازمین نئے اسلامی سال کے آغاز سے ہی عمرہ کر سکیں گے، عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے، سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ عمل شروع کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ملک میں آنے کے قابل بنایا جا سکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اسی ویزا کے لیے درخواستیں نسک پلیٹ فارم پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے مسلمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے لیے خدمات کے ساتھ ساتھ متعدد زبانوں میں رہنائی کے علاوہ رہائش، نقل و عمل اور معلوماتی خدمات فراہم کرتا ہے ۔