سورتوں کا علم نہ کلمے کا، ’سیما‘ لانگ کر ہندوستان آنے والی خاتون کہیں پاکستانی ایجنٹ تو نہیں؟ (دلچسپ انٹرویو ضرور دیکھیں)

پب جی پر ہندو نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر ہندوستان آنے والی پاکستانی خاتون سیما کو اب پاکستانی ایجنٹ قرار دیا جارہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیما نے اپنے چار بچوں سمیت ”سیما“ لانگ کر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ جب وہ گرفتار ہوئی تو معلوم ہوا کہ خاتون کسی سچن نامی ہندو نوجوان کے محبت میں گرفتار ہے۔
ویسے تو سیما خود کو مسلمان بتاتی رہی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب ایک صحافی نے ان سے ثبوت کے طور پر کچھ قرآن پاک کی سورتیں یا کوئی کلمہ سنانے کو کہا تو شاطر خاتون نے کہا کہ ’میں بھول گئی ہوں‘۔

صحافی نے جب اس سے اصرار کیا تو اس کی آنکھوں میں بے بسی تھی اور وہ اپنے عاشق کی طرف دیکھنے لگی اور پھیکی مسکراہٹ بکھیرنے لگی۔ شچن ہمیشہ کی طرح خاموش دیکھائی دے رہا تھا۔ انٹرویو کے وقت سیما روایتی راجستھانی ساڑھی میں ملبوس تھی اور مانگ میں سندور بھی بھر رکھا تھا۔ سیما نے بتایا کہ اس نے آخری بار نماز رمضان میں ادا کی تھی۔ اس نے یہ بھی کہاکہ وہ صرف رمضان میں ہی نماز پڑھا کرتی تھی۔

سیما کی کہانی پل پل نیا رُخ اختیار کرتی جا رہی ہے اور ہر کوئی اس پر اپنی سوچ کے مطابق رائے دے رہا ہے۔ گرفتاری کے بعد سیما کی رہائی عمل میں آئی جس کے بعد اس نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک اور انٹرویو کے دوران سیما نے خود کو پاکستانی ظاہر کرنے کےلئے سندھی زبان میں کچھ لفظ کہے اور بیچ بیچ میں وہ انگیزی کے الفاظ بول رہی تھی تاہم اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پڑھی لکھی نہیں ہے، اس لیے اسے انگریزی نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں