وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان-3 مشن کے لیے اپنے جوش وجذبے کااظہار کیا ہے۔ ہندوستان کا یہ تیسرا چاند مشن آج بھیجا گیا۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ مشن ملک کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھائے گا۔ اِس مشن پرنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مودی نے بتایا کہ چندریان-3، اوپر کے مدار میں پہنچائے جانے کے عمل کے دوران، اسے چاند کے رخ موڑ دیا جائے گا اور یہ آئندہ ہفتوں میں چاند پر پہنچنے کے لیے تین لاکھ کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرے گا۔
انہوں نےکہا کہ اِس میں موجود سائنسی آلات، چاند کی سطح کا مشاہدہ کریں گے اور ہمارے علم میں اضافہ کریں گے۔ وزیراعظم نے ہندوستان کے خلائی سائنسدانوں کے اِس اہم تعاون کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندریان- ایک سے، چاند پر پانی کے ذرات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی اور آئندہ کے چاند مشنوں کے لیے راہ ہموار ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اِسدریافت سے، چاند کے بارے میں ہر ایک کے خیالات میں تبدیلی آئی تھی، جس کے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ یہ خشک ہے اور یہاں آبادی نہیں ہوسکتی۔
مودی نے کہا کہ اب اِسےایک ایسا فعال اور امکانی آسمانی سیارچہ سمجھا جاتا ہے، جہاں پانی بھی موجود ہےاور اِس کی سطح کے نیچے برف موجود ہے۔جناب مودی نے یہ بات خاص طور پر کہی کہ چندریان-دو سے، ریموٹ سینسنگ کے وسیلے سے پہلی مرتبہ کرومیئم، Manganeseاور سوڈیم کی موجودگی کا پتہ چلاتھا، جس سے چاند کے مقناطیسی ارتقا کے بارے میں قابل قدر گہری معلومات فراہم ہوئیتھی۔ جناب مودی نے کہا کہ جہاں تک بھارت کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، اِسے ہمیشہ کےلیے سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments