شہر حیدرآباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والا کیبل برج اکثر خودکشی کے واقعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔ گذشتہ روز بھی ایک 17 سالہ پائل نامی لڑکی نے محبت میں ناکامی کے بعد اپنے سہیلوں کے ساتھ کیبل برج آئی اور درگم چیرو تالاب میں کود کر خودکشی کرلی، آج اس کی لاش کو تالاب سے نکالا گیا۔
پولیس کی سخت نگرانی کے باوجود کیبل برچ پر خودکشیوں کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ یہاں تقریباً 70 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور 24 گھنٹے پولیس کا پہرہ رہتا ہے۔
ٹی وی نائن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں کیبل برج کا افتتاح کیا گیا تاہم اب تک اس پل سے تقریباً 30 افراد نے خودکشی جیسا انتہائی اقدام کیا ہے۔ پل پر 24 گھنٹے پولیس کی جانب سے گشتکی جارہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نظر رکھی جارہی ہے تاہم خودکشیوں کے واقعات کو روکنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
سیر و تفریح کےلئے لوگ کیبل برج کا رخ کرتے ہیں تاہم اس طرح کے واقعات سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔