مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی لیڈر کے بیٹے کو ایک خاتون کی دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دتیا ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور اس کی نابالغ بہن کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلہ میں چار ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں سے ایک نوجوان بی جے پی رہنما کا بیٹا بتایا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کیا جس کے بعد چارو ملزمین کو گرفتار کرنے کی اطلاع ہے۔ یہ علاقہ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا آبائی مقام ہے، جو دتیا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پولیس کے مطاق متاثرہ خاتون نے واقعہ کے بعد پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا اور مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے علاوہ POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار پردیپ شرما نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ اسے اور اس کی بڑی بہن کو چار افراد نے اغوا کیا اور انہیں ایک گھر میں لے کر گئے، جہاں انہوں نے اس کی بڑی بہن کی عصمت دری کی۔‘ خاتون کی چھوٹی بہن نے معاملہ کی شکایت درج کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد متاثرہ اور اس کی چھوٹی بہن گھر واپس آگئیں، جہاں متاثرہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی۔


