حیدرآباد کی باحجاب لڑکی سوہا زبیر کو باوقار ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد کی 18 سالہ حیدرآبادی لڑکی سوہا زبیر کو باوقار ڈیانا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا جو حیدرآباد دکن کےلئے بڑے فخر کی بات ہے۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی باحجاب مسلم لڑکی سوہا زبیر کو نادر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 1999 میں ویلز کی ملکہ ڈیانا کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ انسانیت کی خدمت کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے جسے انتہائی باوقار ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ ڈیانہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے 9 سے 25 سال کی عمر میں کمیونٹی کی ترقی کے لیے کام کیا ہو۔

سوہا زبیر فی الحال NEET کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے بچوں کے علاج کا ایک نایاب طریقہ تلاش کیا انہوں نے اس کےلئے اسکونٹ تیار کیا۔ اسکوئنٹ کے تریاق ایپ کے ذریعے ایک تھراپی تیار کی گئی ہے۔

سوہا نے ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک عظیم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ نے انہیں نہ صرف خوشی دی بلکہ انسانیت کی مزید خدمت کرنے کا انہیں مزید حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے آنکھوں کی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بینائی برقرار رکھنے کے لیے ورزش اور خوراک ضروری ہے۔ سوہا زبیر کہتی ہیں کہ ان کا مقصد بچوں کو اچھی بینائی عطا کرنا ہے۔ سوہا نے بچوں کی مدد کے لیے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں