کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی فلائٹ نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ وہ دونوں رہنما بنگلور میں اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد دہلی واپس آرہے تھے۔ ناموافق موسم کی وجہ سے پائلٹوں نے بھوپال ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
واضح رہے کہ 26 اپوزیشن پارٹیوں کا بنگلور میں دو روزہ اجلاس منعقد ہوا تاکہ تاکہ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔ اس میٹنگ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ اپوزیشن کے قدآور رہنماؤں نے شرکت کی۔


