کرناٹک کے دارالحکومت میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) نے آج پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ بنگلورو کے آر ٹی نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور مشتبہ شخص جنید کی پولیس کو تلاش ہے۔
زیر حراست پانچ نوجوانوں کی شناخت سہیل، عمر، زاہد، مدثر اور فیصل کے طور پر کی گئی جبکہ یہ سبھی بنگلورو سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کی عمریں 25 سے 35 کے درمیان ہیں۔ قبل ازیں انہیں 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 2019 میں رہا ہوگئے تھے۔ تمام پانچ نوجوان قتل کے ایک مقدمے میں 18 ماہ تک جیل میں تھے۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار نوجوان کے قبصہ سے سات پستولیں، 45 گولیاں، واکی ٹاکی،Dagger اور 12 موبائل فون ضبط کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے بنگلورومیں توڑ پھوڑ کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس ضمن میں بنگلور کے پولیس کمیشنر بی دیانند نے کہا کہ ایک ملزم جو فرار ہے اس نے یہ ہتھیار اپنے ساتھیوں کو فراہم کئے تھے۔ اس گروہ کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بنگلور میں دھماکہ کا بھی منصوبہ بنایا تھا