اتراکھنڈ میں ٹرانسفارمر کا شدید دھماکہ، 15 افراد ہلاک

ریاست اتراکھنڈ میں ٹرانسفارمر کا خطرناک دھماکہ ہوا جس کی وجہسے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چمولی قصبے میں ترقیاتی کام جاری تھا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ ہوا۔ اس زوردار دھماکے سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ چمولی قصبے کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرانسفارمر دھماکہ کی زد میں متعدد لوگ آگئے جس کی وجہ سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں نمامی گنگا پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔
ٹرانسفرمر دھماکہ میں مرنے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 3 گارڈ بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں