مہاراشٹرا اسمبلی میں سماج سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی توحید پر کی گئی تقریر سے فرقہ پرست بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا لیکن مسلم رکن اسمبلی نے کسی کی ایک نہ سنی اور حق و توحید کے پیغام کو دہراتے رہے۔
हम वो है जिनके पूर्वजों ने इस देश के लिए अपनी जान दी, हम वो है जिन्होंने पाकिस्तान को नहीं भारत को अपना मुल्क माना। हमें इस्लाम सिखाता है की सर उसी के आगे झुकाओ जिसने ये सारा जहान बनाया। मेरे मज़हब के मुताबिक अगर मैं वंदे मातरम नहीं बोल सकता हूँ तो इस से मेरे दिल में मेरे मुल्क… pic.twitter.com/daMQOR8ZdH
— Abu Asim Azmi (@abuasimazmi) July 19, 2023
ابوعاصم اعظمی کے بیان کے بعد بی جے پی ارکان نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اسپیکر نے شور کررہے اراکین کو خاموش بٹھانے کی کوشش کی لیکن بی جے پی کے ارکان ابوعاصم اعظمی کے بیان پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔
اسمبلی میں بحث کے دوران ابوعاصم اعظمی نے ولولے انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان، کسی بھی صورت میں وند ماترم نہیں پڑھ سکتا، کیونکہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا میں کسی کے سامنے سر نہیں جھکاتا وہ صرف مالک کائنات اللہ تعالیٰ کے سامنے ہی سربسجود ہوسکتا ہے۔
انہوں نے ریاست میں فرقہ پرستوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کی کوششوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا اور حکومت سے فوری طور پر ہیٹ اسپیچ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستانہ سرگرمیوں کی وجہ سے ریاست کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ فرقہ پرست ریاست کا ماحول خراب کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔
حریف بی جے پی کی تنقید کے جواب میں، سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے نشاندہی کی کہ وندے ماترم نہ کہنے سے “میرے ملک اور میری حب الوطنی کے لیے میرے احترام میں کمی نہیں آتی، اور کسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔”
اعظمی نے ہندی میں ٹویٹ کیا، “ہم وہ ہیں جن کے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لیے اپنی جانیں دیں؛ ہم وہ ہیں جنہوں نے ہندوستان کو اپنا ملک سمجھا نہ کہ پاکستان۔ اسلام ہمیں اس کے سامنے جھکنا سکھاتا ہے جس نے یہ پوری دنیا بنائی


