کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے نے اترپردیش حکومت سے ایسا قانون بنانے کا مطالبہ کیا جس سے ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کی جائیداد کی خریداری نہ کرسکیں۔
ایسا دیکھا جارہا ہے کہ فرقہ پرستوں کی جانب سے اب ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے معاملہ میں شدت آئی ہے۔ خاص کر بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے ہر روز کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان دیا جارہا ہے۔ اترپردیش کے کانپور کی میئر اور بی جے پی کی رہنما پرمیلا پانڈے نے اتر پردیش حکومت کو ایک قانون بنانے کےلئے کہا ہے جس سے مسلم کمیونٹی کا کوئی فرد ہندوؤں کا گھر نہ خرید سکے۔
اطلاعات کے مطابق پرمیلا پانڈے نے کہا ہے کہ ’میں اپنی حکومت سے یہ مطالبہ کروں گی کہ کوئی مسلمان کسی ہندو کا گھر (جائیداد) نہیں خرید سکے اور کوئی ہندو کسی مسلمان کا گھر نہیں خرید سکے۔ انہوں نے اس طرح کا بیان کانپور کے منشی پوروا علاقے میں دورہ کے دوران دیا جہاں کچھ ہندوؤں نے الزام لگایا کہ ایک مسلم شخص نے مندر کے احاطے میں زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ پرمیلا پانڈے نے کہا کہ ’ہندو سمجھتے ہیں کہ وہ (مسلمان) زیادہ پیسے دے رہے ہیں-