منی پور واقعہ پر بحث کی مانگ کے درمیان مانسون اجلاس کا پہلا دن ہنگامہ کی نظر، لوک سبھا کی کارروائی ٹھپ

اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس مانگ کو لیکر خوب ہنگامہ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے منی پور کی گھناؤنی واردات پر بحث کا مطالبہ ماننے کے باوجود اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔

قبل ازیں ایوان میں متعدد اراکین کی طرف سے تحریک التواء پیش کی گئی لیکن اسپیکر نے کسی تحریک کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضروری دستاویزات ایوان کے فلور پر رکھنے کیلئے وزراء کے نام پکارنا شروع کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین کھڑے ہوگئے اور منی پور کی پرتشدد واردات کے حوالے سے نعرے بازی شروع کردی۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہم یہ بات ریکارڈ پر کہنا چاہتے ہیں اور ایوان کے ڈپٹی لیڈر راج ناتھ سنگھ نے بھی یہ واضح دی کہ حکومت انسانی حساسیت سے جڑے منی پور واقعات پر دونوں ایوانوں میں بحث کیلئے تیار ہے اور وزیر داخلہ بھی اس کا تفصیل سے جواب دینا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے ہم اپوزیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ ایوان کو وہ احسن طریقے سے چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے معزز اسپیکر کو وقت طے کرنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں