جمہوریت میں سیاست عوام کی خدمت کا سب سے بہترین ذریعہ ہے جبکہ تاجرین کا سیاست میں آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اکثر سیاست داں کی ملکیت کروڑوں میں ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ملک کے سب سے غریب رکن اسمبلی اور سب سے امیر رکن اسمبلی کون ہے؟
ڈی کے شیوکمار جنہوں نے حال ہی میں کرناٹک میں کانگریس کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، ملک میں سب سے زیادہ امیر ترین ارکان اسمبلی ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نہ صرف کرناٹک کانگریس کے سربراہ ہیں بلکہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1,413 کروڑ روپے ہے۔ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے اس سلسلے میں ایک فہرست جاری کی ہے۔
وہیں کے ایچ پتا سوامی گوڑا امیر ترین ایم ایل اے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کا بھی تعلق کرناٹک سے ہیں جبکہ وہ آزاد آزاد ایم ایل اے ہے۔ پتا سوامی کے اثاثوں کی مالیت 1,267 کروڑ روپے ہے۔ کانگریس ایم ایل اے پریا کرشنا 1,156 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پریا کرشنا کرناٹک کی ایم ایل اے ہیں۔
کان کنی کے بادشاہ گالی جناردھن ریڈی اے ڈی آر کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ارونا کے نام پر ان سے زیادہ اثاثے ہیں۔
اب بات کرتے ہیں غریب سیاست داں کی۔ ملک کا غریب ترین ایم ایل اے کون ہے؟ مغربی بنگال کے بی جے پی ایم ایل اے نرمل کمار دھرا۔ دھرا کی جائیداد کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ان کے نام پر جائیداد صرف 1700 روپے ہے۔
دھارا سے تھوڑا اوپر اوڈیشہ کے آزاد ایم ایل اے مکرند مدولی ہیں۔ ان کی جائیداد کی قیمت 15,000 روپے ہے۔ پنجاب میں، AAP ایم ایل اے نریندر پال سنگھ سونا کو 18,370 روپے کے ساتھ غریب ترین ایم ایل اے کے طور پر فہرست میں جگہ ملی ہے۔


