راجستھان کے شہر جےپور میں آدھے گھنٹے کے دوران 3 زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف کا ماحول

ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں آج علی الصبح آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 4 بجکر 9 منٹ پر پہلی مرتبہ زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 4.4 اور اس کا مبدا زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھا۔

اسی طرح 4 بج کر 22 منٹ پر بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.1 تھی جس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ وہیں تیسری مرتبہ 4 بج کر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.4 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

جے پور کے مختلف علاقوں، دیگر شہروں اور مختلف ضلعوں کے قصبات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایک کے بعد ایک مسلسل تین جھٹکوں کے بعدشہری اپنے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح چار بجکر9 منٹ پر محسوس کیاگیا اس کے بعد اگلے پندرہ منٹ میں دو اور شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز جے پور کے قریب تھا اور ریختر پیمانے پر اس کی شدت چار اعشاریہ چار ناپی گئی۔عہدیداران اور قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ٹیمیں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہائی الرٹ پر ہیں۔

اس سلسلہ میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں