نفرتوں کا سوداگر؟ سریش چوہانکے کی ہیٹ اسپیچ کا سلسلہ جاری، کہا 30 ہزار مندرں کو آزاد کرانا ہے

ملک میں آئے دن سنگھی رہنماؤں کی جانب سے ہیٹ اسپیچ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس پر سختی سے نمٹنے کا حکومتوں کو حکم دیا تھا لیکن نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سریش چوہانکے نے گریٹر نوئیڈا میں ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنی بری عادت کے مطابق ایک بار پھر فرقہ وارانہ و نفرت انگیز تقریر کی۔ اس تقریب کی میزبانی مشہور خود ساختہ سوامی دھرماتما دھیریندر شاستری جنہوں نے کچھ دن قبل خواتین سے متعلق متنازعہ ریمارکس کئے تھے نے کی۔

اس موقع پر فرقہ پرست نیوز اینکر سریش چوہانکے نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے متنازعہ تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہاراج جی نے متھرا کی مورتیوں کو آگرہ کی مسجد میں لانے کا عزم کیا۔ ایک گانے میں کہا گیا، ہم نے دو اور مندروں کو آزاد کرایا ہے- متھرا اور کاشی۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کا ہدف 30,000 مندروں کو آزاد کرانا تھا۔ ہم کریں گے یا نہیں؟‘

اپنا تبصرہ بھیجیں