دہلی کی دو بڑی و قدیم مساجد بنگالی مارکٹ مسجد اور تکیہ ببر شاہ مسجد کو محکمہ ریلوے کی جانب سے نوٹس دیا گیا جس میں 15 دن کے اندر قبضہ ہٹانے کو کہا گیا اور یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو محکمہ خود مقام کو خالی کرالے گا۔
مساجد کمیٹی کے مطابق یہ دونوں مساجد صدیوں پرانی ہیں، جبکہ ریلوے کا نے مساجد کی زمین پر اپنا دعویٰ کیا ہے اور تجاوزات نہ ہٹائے جائے تو کاروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے نوٹس میں لکھا ہے کہ ’ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ آپ اس نوٹس کے 15 دنوں کے اندر ریلوے کی زمین پر تعمیر شدہ غیر مجاز عمارت/مندر/مسجد/مزار کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے ایکٹ کی شق کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس عمل میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ریلوے اس کےلئے ذمہ دار نہ ہوگا۔
وہیں مسجد کمیٹی کے سکریٹری عبدالغفار نے بتایا کہ مسجد 400 سال پرانی ہے۔


