میکسیکو: بار پر حملہ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار میں حملہ کر دیا جس کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے شہر سان لوئس ریو کولوراڈو میں بار سے باہر نکالے جانے شخص نے خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس پر بار انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا۔

بار سے نکالے جانے والے ملزم نے مشتعل ہو کر بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہو گیا تاہم پولیس ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں