بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گرگئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع جھلاکاٹھی میں بس سڑک کے کنارے موجود پانی کے تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 8 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 45 کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حادثے کا شکار بس جنوبی مغربی ضلع پیروج پور کے علاقے بھنڈاریا سے ضلع جھلکاٹھی کی جانب جارہی تھی، ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھودیا جس کےبعد وہ تالاب میں گر گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے تاہم مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تیز رفتار بس میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے جو نوتعمیر شدہ پدما ندی برج ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑ کر سڑک کے کنارے تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں