گیانواپی مسجد میں اے ایس آئی کی جانب سے سروے شروع، مسجد کمیٹی نے سروے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ایک ٹیم آج صبح وارانسی کی گیان واپی مسجد پہنچی اور ’سائنسی سروے’ شروع کردیا ہے، جبکہ مسجد کی کمیٹی نے وارانسی ضلع عدالت کے معائنہ کی اجازت دینے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

سروے کو آج صبح 7 بجے سے ہی شروع کردیا گیا۔ عدالتی حکم کے مطابق مہربند ’وضوخانہ‘ کے علاوہ مسجد کے تمام احاطہ کا سروے کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں کیے گئے سروے کے دوران مسجد کے وضو خانہ کے فوارے کو مبینہ طور پر شیولنگ کہا گیا تھا اور وضو خانہ کو مہربند کردیا گیا تھا۔ ہندو فریق کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ شیولنگ ہے جبکہ مسجد کمیٹی نے اسے فوارا کہا تھا۔

وارانسی عدالت نے اے ایس آئی کو 4 اگست تک سروے کی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں