سابق اداکارہ ثنا خان کے یہاں 5 جولائی کو بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ حال ہی میں ثنا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی کہ دورانِ حمل کس طرح ان کے خاوند مفتی انس نے ان کا خیال رکھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انس تکیہ اٹھائے ہوئے ہیں، اپنی اہلیہ کے پاؤں دبا رہے ہیں اور ثنا کا سامان بھی خود اٹھا رکھا ہے۔ ثنا اور انس برطانیہ گئے تھے، ثنا نے لکھا کہ جب وہ میری خدمت کر رہے تھے تو میں نے کچھ مناظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیے۔
https://www.instagram.com/p/CvElo63gOVF/
ان کا کہنا تھا کہ ایک عورت وہ سلوک کبھی نہیں بھولتی جو دورانِ حمل اس سے روا رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں برطانیہ میں دعوت و تبلیغ کیلئے منتخب کیا، امید کرتی ہوں کہ ہم ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے سے محبت کریں، دنیا اور آخرت دونوں جگہ پر۔
خیال رہے کہ ثنا اور انس نے اپنے صاحبزادے کا نام طارق جمیل رکھا تھا۔