سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سیلوان مومیکا کی آخرت تو برباد ہوئی سو ہوئی، دنیا میں بھی بدنامی اور بے عزتی مقدر بن گئی۔ سویڈن میں دو بار قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے سیلوان مومیکا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ریسٹورینٹ کا مالک ملعون کو باہر نکال رہا ہے۔
#سویڈن میں #قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سیلوان مومیکا کو ایک عیسائی دکاندار نے سودا دینے سے انکار کر دیا اور اسے اپنے ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا #قران_کی_بےحرمتی_نامنظور pic.twitter.com/bKkzn5XruN
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) July 24, 2023
ریسٹورینٹ کا مالک مسلمان نہیں بلکہ ایک عیسائی ہے لیکن وہ ملعون سیلوان مومیکا کو الہامی کتاب کی بے حرمتی کرنے پر اپنے ریسٹورینٹ میں جگہ دینے کو تیار نہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورینٹ کے مالک نے سیلوان مومیکا کو کھانے پینے کی کوئی بھی شے دینے سے انکار کردیا اور اسے باہر نکل جانے کا کہا اور سیلوان مومیکا کی ایک نہ سنی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ریسٹورینٹ کے مالک کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنے والے ایسے ہی سلوک کے مستحق ہیں۔