ہندوستان سے پاکستانی عاشق کے پاس جانے والی انجو نے بالآخر نصراللہ سے نکاح کرلیا جس کی تصدیق پاکستان میں مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انجوں نے اسلام مذہب میں قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
نصر اللہ اور فاطمہ (انجو) کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔ جس کے بعد خاتون نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس پاکستان آئی ہوں۔ انجو نے کہاکہ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ انتہائی خوبصورت ہے۔
قبل ازیں انجو نے ایک ویڈیو پیام میں جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ قانونی طریقے سے پاکستان گئی ہے اور وہاں وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔ انجو نے ہندوستانی میڈیا سے ان بچوں اور رشتہ داروں کو پریشان نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
ہندوستانی خاتون انجو نے پاکستانی عدالت میں ایک حلفیہ بیان بھی جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ ’میرا سابق نام انجو تھا اور میرا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے‘۔