شراب کی لت کے عادی افراد اکثر سڑکوں پر پڑے نظر آتے ہیں۔ ایسے افراد نشہ میں اتنے دھت ہوتے ہیں انہیں پتہ نہیں چلتا کہ ان کے آس پاس کیا ہورہا ہے۔ اسی طرح کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔
Go straight to home after drinking. Don't become a resting place for snakes. pic.twitter.com/I3wneTsLbZ
— Venkat Madala (@venky4a) July 26, 2023
شراب کا عادی ایک شخص شراب نوشی کے بعد سڑک کنارہ ہی سوگیا اور جب وہ بیدار ہوا تو دیکھا کہ اس کے شرٹ میں ایک سانپ گھس گیا ہے۔ سڑک پر جارہے راہگیر بھی اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ شرابی شخص کی شرٹ کے اندر کوبرا سانپ پایا گیا۔ یہ دیکھ کر ایک راہگیر نے اس شرابی کی مدد کی اور شرٹ کے بٹن کھول کر سانپ کو شرٹ کے اندر سے جانے میں مدد کی۔
اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرابی کے شرٹ میں ایک کالا سانپ ہے اور وہ شرٹ کے اندر سسک رہا ہے۔ اسی دوران ایک راہگیر نے سرٹ کے بٹن کھول کر سانپ کو باہر آنے کےلئے راستہ بنایا ۔اس طرح شرابی کی جان بچ گئی۔ سانپ نے شرابی کو نہیں ڈسا۔