یوم عاشور پر مسجد الحرام میں عازمین کے لیے خصوصی انتظامات

یوم عاشور پر مسجد الحرام میں عازمین روزہ داروں ور نمازیوںکے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اضافی معاونین بھی مقرر کر دیے گئے۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین کی کربلا میں دی جانیوالی عظیم قربانی کی یاد میں آج دنیا کے بیشتر ممالک میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام میں عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام انتظامیہ کے مطابق یوم عاشور پر عازمین، روزہ داوں اور نمازیوں کے لیے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کی زیادہ تعداد کے پیش نظر اضافی معاونین مقرر کیے گئے ہیں جب کہ آب زم زم کی اضافی بوتلیں بھی عازمین میں تقسیم کی جائیں گی۔

دوسری جانب عراق، ایران، شام سمیت مختلف ممالک میں آج یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں