بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل لیڈر تیجسوی یادو نے آج انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ان کے والد اور پارٹی کے سرپرست لالو پرساد یادو کو بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاستا ہے۔ مختصر ویڈیو میں، ایک پرانے ہندی گانا چل رہا ہے اور لالو یادو کو نیٹ پر شٹل مارنے کے بعد مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CvPIYa1pCo-/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
ویڈیو کے کیپشن میں تیجسوی یادو نے لکھا کہ ’ڈرنا نہیں سیکھا، جھکنا نہیں سیکھا، لڑا ہے، لڑیں گے، جیل سے نہیں ڈریں گے اور آخر میں جیتیں گے‘۔ انہوں نے بدعنوانی معاملات میں اپنے والد کی طویل قانونی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کا حال ہی میں گردے کی پیوند کاری کی سرجری کی گئی۔ اب انہیں صحتمند دیکھا گیا۔ 75 سالہ لالو یادو کا گذشتہ سال 5 دسمبر کو ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔


