بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلہ کا اگست میں ہوگا آغاز، راہل گاندھی گجرات سے تریپورہ تک پیدل سفر کریں گے، کانگریس کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد اب بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلہ کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ گذشتہ سال شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا کا جاریہ سال جنوری میں اختتام ہوا تھا جسے کنیا کماری سے کشمیر تک نکالا گیا تھا۔

جیسے جیسے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا کے انتخابات قریب آ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں بھی شدت لائی جارہی ہے۔

قبل ازیںب بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے کشمیر یعنی جنوب سے شمالی ہندوستان تک نکالی گئی تھی تاہم اب دوسرے مرحلہ کے تحت گجرات سے تریپورہ یعنی مغرب سے مشرقی ہندوستان تک یہ یاترا نکالی جائے گی۔ کانگریس پارٹی کے بعض معتبر ذرائع کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا قومی رابطہ کمیٹی کے سربراہ دگ وجے سنگھ اس مرحلہ کےلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے کے آغاز کی تاریخ اور روٹ میپ کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز گجرات کے پوربندر سے ہوگا جبکہ تریپورہ کے اگرتلہ میں یاترا کا اختتام ہوگا۔

عاشورۂ محرم کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانیوں کو یاد کیا۔ ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی دلیری، جراتمندی اور انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے تئیں پختہ عزم، بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں