یوم عاشور پر دنیا بھر میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ عراق ایران اور شام میں بڑے جلوس نکالے گئے جبکہ انگلینڈ اور امریکہ میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے۔ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشورہ پرلاکھوں افراد نے شرکت کی،شرکا نےحضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو سلام پیش کیا۔
ایران کے مختلف شہروں میں بھی یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یادیں تازہ کیں۔ لبنان اور یمن میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی۔انگلینڈ اورامریکا میں بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔