گجرات کے احمد آباد شہر میں اتوار کو 10 منزلہ ہسپتال کے سیلر میں آگ لگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آتشزدگی کے اس واقعہ کے بعد ہسپتال میں شریک مریضوں کو صحیح سلامت باہر لایا گیا۔ تقریباً 125 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ وہیں فائر آفیسر نے بتایا کہ ہسپتال میں تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے سیلر میں رکھی اشیاء میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور علاقہ میں دھواں پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے صاحبگ علاقے میں واقع راجستھان ہسپتال کے سیلر میں علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد تمام مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔