آج صبح جئے پور۔ممبئی سپر فاسٹ ایکسپریس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے اہلکاروں نے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین میں سوار ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
“جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ایکسپریس (12956) کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ASI سمیت چار لوگوں کے ہلاک ہونے کا اطلاع ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی حیثیت سے کی گئی جبکہ وہ صبح تقریباً پانچ بجے اپنے سرکاری خودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی جس میں ایک اور آر پی ایف ساتھی، اس کے اسکارٹ ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام مینا اور ٹرین میں سوار تین مسافر ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا۔