کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جئے پور ایکسپر واقعہ کو دہشت گرد واقعہ قرار دیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اسدالدین اویسی نے اس واقعہ پر کہا کہ ‘مسلمانوں کو نشانہ بنایا‘ اور انہوں نے اسے ’دہشت گردانہ حملہ بھی قرار دیا‘۔
Train passengers killed by RPF constable: Owaisi terms it ‘terror attack targeted at Muslims’ https://t.co/RviOzuSs5J
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) July 31, 2023
اس معاملہ میں اب عوام میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ اسی دوران ایک سماجی کارکن ہنسراج مینا نے ٹوئٹ کیا کہ ’آر پی ایف جوان چیتن سنگھ نے جے پور-ممبئی ٹرین میں 4 لوگوں کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ ’بھارت میں رہنا ہے تو مودی-یوگی کہنا ہوگا۔ مرنے والوں میں 3 مسلمان اور مینا قبائلی برادری کے اے ایس آئی تکارام مینا شامل ہیں۔ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے جسے دائیں بازو کی سرپرستی حاصل ہے، جو شرمناک ہے‘۔
"हिंदुस्तान में रहना है तो मोदी-योगी कहना है" ये कहते हुए आरपीएफ के जवान चेतन सिंह ने जयपुर-मुंबई ट्रेन में 4 लोगों की गोली मारकर निर्मम हत्या कर दी। मृतकों में 3 मुस्लिम और एक मीणा आदिवासी समुदाय का ASI टीकाराम मीणा शामिल है। यह दक्षिणपंथीयों द्वारा पोषित आतंकी हमला है। शर्मनाक। pic.twitter.com/tV8aYZzQUQ
— Hansraj Meena (@HansrajMeena) July 31, 2023
اسی طرح ایک اور سماجی کارکن ایشور مینا نے ٹوئٹ کیا کہ ’آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے ٹرین میں اپنی سرکاری رائفل سے چار لوگوں کا قتل کردیا، یہ اس کے اکیلے کا جرم نہیں ہے۔ اس نے پہلے اپنے سینئر تکا رام مینا کو قتل کیا اور پھر تلاش کرکے 3 مسلم مسافرین کی شناخت کے بعد انہیں مار ڈالا۔ اس خوفناک واقعہ کی ویڈیوز اس سے ظاہر ہوتا ہے جو وائرل ہوگئی‘۔ ٹوئٹ میں انہوں مزید کہا کہ ’یہ جرم کس کا ہے؟ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والا ہر ایک گوڈی چینل 24×7 اور ہر ایک سیاست دان اور نفرت پھیلانے والی تنظیم اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا لوگوں کی جانب سے دن کی روشنی میں ہونے والے فرقہ وارانہ قتل کو کم کرکے بتارہے ہیں زیادہ خطرناک وہ خوفناک ہے، نفرت انگیز واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اب مضبوطی سے نازی ہندوستان کے قیام کے پہلے مرحلے میں ہیں، جہاں حکومت کے سپاہی “دشمنوں” کو مارنے لگتے ہیں۔
The 4 murders by RPF Constable Chetan Singh on a train using his official rifle are not his crimes alone. He first killed his senior Mr Meena, and then searched for and killed 3 Muslim passengers by visual identification. Videos of this ghastly episode are quite clear on this, as…
— Ishwar Meena (@IshwarMeena__) July 31, 2023
واضح رہے کہ 31 جولائی کی صبح راجستھان کے جئے پور سے ممبئی کےلئے روانہ ہونے والی ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس ۔ آر پی ایف کے ایک جوان چیتن سنگھ نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ پال گھر اسٹیشن کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ کانسٹیبلس چیتن سنگھ نے اپنے سینئر آفسیر تکا رام مینا کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔ اس کے بعد بوگی میں موجود تین مسافرین کو بھی گولی ماردی ۔ بعدازاں اسٹیشن پر ٹرین سے کود کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے پکڑ لیا گیا ۔