معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلین اسلام قبول کر رہے ہیں؟

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلین کے بارے میں ان دنوں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں اور جلد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ان خبروں کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے جب گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی فیس بُک پوسٹ پر اپنے پرستاروں سے استفسار کیا ہے کہ قرآن پاک کا انگریزی زبان میں بہترین ترجمہ کون سا ہے؟

اس سے قبل انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ پر ہی مسلمان دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا تھا کہ آپ کون سے فقہ کو مانتے ہیں اور کیوں؟

جریمی نے جیسے ہی یہ پوسٹ کی دنیا بھر میں مسلمان متحرک ہوئے اور انہوں نے اداکار کو قرآن مجید کے انگریزی زبان میں اعلیٰ ترجموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ جریمی ہر عید و دیگر مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انہیں مبارکباد بھی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں