نوح تشدد کے خلاف دہلی میں وی ایچ پی کا بڑے پیمانہ پر احتجاج، نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے اقدام کرنے کی حکام کو ہدایت

وی ایچ پی، بجرنگ دل اور ہندو یوا واہنی جیسی ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے آج دہلی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ نکالے گئے۔ متعدد شاہراہوں کو بھی بند کئے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ احتجاج ہریانہ کے نوح میں ہوئے ہنگامہ کے خلاف کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے سے انکار کردیا تاہم ہریانہ، یو پی اور دہلی کی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے اس سلسلہ میں سخت سیکوریٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ احتجاج کے دوران کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں کی جانی چاہئے جبکہ پولیس کو احتجاج کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے حکام سے کہا ہے کہ وہ سخت حفاظتی انتظامات اور سی سی ٹی وی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے تشدد کو روکا جا سکے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان مظاہروں کے دوران تشدد اور نفرت انگیز تقاریر نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس نے حکام کو زمین پر نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں سمیت مناسب فورس تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں