بنگلور میں 8 ماہ کی بچی نے ساکٹ میں لگے موبائل چارجر کی تار کا پن منہ میں لے لیا جس سے کرنٹ لگا اور بچی ہلاک ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے گاؤں سدرارڈا میں پیش آیا جہاں والدین دوسرے بچے کی سالگرہ منا رہے تھے۔ 8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار منہ میں لے لیا اور پن چبانے لگانی۔
موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا۔ جیسے ہی بچی نے پن کو مسوڑھوں میں چبانے کی کوشش کی اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور معصوم کلی دیکھتے ہی دیکھتے مرجھا گئی۔
بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی جس سے سال گرہ کی تقریب کے لیے سجے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ یہ بچی جوڑے کی تیسری اولاد تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔