تریپورہ میں حجابی طالبات کو اسکول میں داخلہ سے روکنے پر اعتراض کرنے والے مسلم طالب علم کو وی ایچ پی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا

تریپورہ میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر اسکول میں داخل ہونے سے روکنے پر اعتراض کرنے والے دسویں جماعت کے مسلم طالب علم کو وشوا ہندو پریشد کے غنڈوں نے تشدد کے نشانہ بنایا۔

این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق دسویں جماعت میں زیرتعلیم مسلم لڑکے کو گھسیٹ کر اسکول کے باہر لے جایا گیا اور اسکول کے سامنے مارا پیٹا گیا، جبکہ اس موقع پر اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر ٹیچرس و اسٹاف وہیں موجود تھے اور تمام لوگوں نے وشوا ہندو پریشد کے شدت پسندوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

واقعہ کے بعد مسلم طالب علم کو ہسپتال منقل کیا گیا جہاں اسکا علاج کیا گیا۔ واشوا ہندو پریشد کی جانب سے کئے گئے تشدد کے بعد مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا گیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔

اسکول کے ذمہ دار نے بتایا کہ کچھ روز قبل وی ایچ پی سے وابستہ کچھ لوگ اسکول آئے تھے اور انہوں نے اسکول کے احاطے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر اعتراض جتایا تھا اور ہیڈماسٹر کو حجاب پر پابندی عائد کرنے کےلئے دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں