گیان واپی مسجد کو سیل کرنے اور پوجا کی اجازت دینے کیلئے پٹیشن

سپریم کورٹ نے گذشتہ روز گیانواپی مسجد میں چل رہے اے ایس آئی کے سروے کو جاری رکھنے کا حکم دیا وہیں دوسری جانب بنارس کی ضلع عدالت میں ایک پٹیشن داخل کرکے مسجد کو سیل کرنے کا طالبہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنارس عدالت میں عرضی داخل کرکے مسجد میں مسلم فریق کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مسجد کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایڈوکیٹ رمیش اپادھیائے نے سوِل جج سینئر ڈویژن شیکھا یادو سے اپیل کی کہ مسجد کے اندر حوض میں ملے مبینہ شیولنگ کی پوجا کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ مسجد کمیٹی نے اسے فوارہ کہا تھا جو اکثر مساجد کے حوض میں رہتا ہے۔ اس سلسلہ میں عدالت میں سماعت جاری ہے۔ اس کیس میں یوپی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں