امریکہ کی سڑک پر بھیک مانگنے پر مجبور حیدرآبادی خاتون کی مدد کےلئے ہندوستانی قونصلیٹ نے ہاتھ بڑھایا

دیر سے ہی سہی امریکہ میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل کی آخر کار نیند ٹوٹی اور انہوں نے حیدرآبادی خاتون کو طبی و سفری مدد کا پیشکش کیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے حیدرآبادی خاتون کو طبی سہولت کے علاوہ ملک واپسی کےلئے انتظامات کرنے کا پیشکش کیا۔

واضح رہے کہ تقریباً 12 روز قبل امریکہ کی سڑک پر حیدرآبادی خاتون بھیک مانگتے ہوئی پائی گئی تھیں اور وہ فٹ پاتھ پر زندگی گذارنے پر مجبور تھیں۔

ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سیدہ زیدی سے رابطہ کیا اور طبی امداد و ہندوستان کے سفر میں مدد کی پیشکش کی گئی، ہم متاثرہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی مدد کےلئے تیار ہیں‘۔

قبل ازیں ماسٹر ڈگری کے حصول کے لیے امریکہ جانے والی سیدہ لولو منہاج زیدی شکاگو کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئی، بھوک سے بدحال پائی گئی تھیں۔ جبکہ حیدرآبادی خاتون کا سارا سامان چوری ہو گیا تھا اور وہ افسردہ تھی۔ خاتون کی بدحالی کا ویڈیو سب سے پہلے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے ٹوئٹ کیا تھا اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے حیدرآبادی خاتون کی مدد کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ سیدہ لولو منہاج زیدی اگست 2021 میں TRINE یونیورسٹی، ڈیٹرائٹ امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگری کےلئے داخلہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں