لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی پارلیمنٹ پہنچے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگائی جانے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے اُن کی رکنیت بحال کی گئی جس کی وجہ سے چار ماہ کے وقفہ کے بعد راہول گاندھی لوک سبھا پہنچے۔
لوک سبھا میں آنے سے پہلے احاطہ پارلیمنٹ میں اُنہوں نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ کانگریس اوردیگر اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے اُن کا استقبال کیا۔ راہول گاندھی نے رکنیت بحال ہونے پر اپنا ٹویٹر ہینڈل بھی تبدیل کیا ہے جس پر اُنہوں نے رکن پارلیمنٹ کا اضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا سکریٹیریٹ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ایوان کی رکنیت بحال کردی ہے۔ یہ فیصلہ فوجداری ہتک عزت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگائے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ میں وائناڈ حلقے سے لوک سبھا ممبر ہیں۔ اُنھیں اِس سال مارچ میں لوک سبھا کی رکنیت کا نااہلقرار دیا گیا تھا۔ اپنی لوک سبھا رکنیت بحال ہونے کے فوراً بعد راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچے اور پارلیمنٹ ہاﺅس کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔