ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ پر وزیر خزانہ کا پارلیمنٹ میں جواب

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ پر آج پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث ہوئی۔ لوک سبھا میں مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے بتایاکہ شمالی ہندوستان میں شدید بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ایم پی کلانیدھی ویرا سوامی کے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے نرملا سیتارامن نے بتایاکہ کرناٹک کے کولہار ضلع میں ٹماٹر کی فصل پر کیڑے لگنے سے اور شمالی ہندوستان میں مانسون سرگرم ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سیتارامن نے بتایاکہ ملک بھر میں مناسب پیداوار نہ ہونے اور درآمدات کی وجہ سے توور کی دال کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ زراعت سے متعلق کھاد اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں قابو میں تھیں ۔ حکومت کی جانب سے پیاز اور دالوں کے اسٹاک کو جاری کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ قیمتوں کو قابو میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی پر روک لگائی گئی ہے اور غیر مجاز منتقلی کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

نرملا سیتارامن نے بتایاکہ غریبوں کو پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت مفت غذائی اجناس فراہم کئے جارہے ہیں۔ اِس کے ذریعہ 80 کروڑ افراد کو فائدہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں