منی پور میں ’بھارت ماتا‘ کا قتل کیا گیا : پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

منی پورتشدد پربی جے پی کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کانگریسی لیڈرراہل گاندھی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی سیاست نے شمال مشرقی ریاست میں بھارت ماتا کا قتل کیا ہے۔ انہوں نےاقتدار والی حکومت کےاراکین کیلئے ’’ ملک کے باغی ‘‘ کا لفظ استعمال کیا ۔ پارلیمنٹ میں عدم اعتمادکی تحریک پر بحث کے دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے منی پور کا دورہ نہ کرنے پر زور دیا اور الزام عائد کیا کہ نریندر مودی منی پور کوملک کا حصہ نہیں سمجھتے۔ میں کچھ دن منی پورگیا تھا۔ ہمارے وزیر اعظم نےمنی پور کا دورہ نہیں کیا اور آج تک وہ منی پور نہیں گئے۔ وہ منی پور کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتے۔ میں نے لفظ ’’منی پور ‘‘ استعمال کیالیکن حقیقت یہ ہے کہ اب منی پور نہیں بچا ہے ۔ آپ نےمنی پور کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے ، اسے توڑ دیا ہے ۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منی پور تشدد معاملے پر مودی حکومت کے کلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بولتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کسی کی نہیں سنتے، محض دو کی سنتے ہیں۔ ایک امت شاہ کی اور دوسرے اڈانی کی سنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راون بھی دو لوگوں کی ہی سنتا تھا، ایک میگھ ناد اور دوسرا کمبھ کرن۔ اور سری لنکا کو بھگوان ہنومان نے نہیں بلکہ راون کے تکبر نے جلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں