لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام، اپوزیشن کا واک آوٹ

اپوزیشن کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک آج ناکام ہوگئی۔ گذشتہ تین دنوں سے اس پر مختلف پارٹیوں کے ارکان نے بات کی۔ اپوزیشن ارکان نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو ملک کے سامنے لایا وہیں این ڈی اے کے ارکان نے تحریک کے خلاف اپنی تقریر کی اور حکومت کی حمایت کی۔

دراصل اپوزیشن ارکان منی پور معاملہ پر وزیراعظم مودی کی جانب سے بیان نہ دینے پر ناراض تھے۔ اسی لئے انہوں نے لوک سبھا میں عدم اعتماد تحریک پیش کی تاکہ وزیراعظم مودی کو منی پور پر بیان دینے کےلئے مجبور کیا جاسکے۔ ایک طرف جہاں اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک ناکام ہوگئی وہیں آج وزیراعظم مودی نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کے آخری حصہ میں منی پور معاملہ پر بات کی۔ تین دن سے جاری طویل بحث کے بعد مودی حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں