برطانیہ میں مسجد پر حملے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

برطانوی پولیس نے ایسکس کی ایک مسجد کے اندر آگ لگانے پر دو کم عمر نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور شبہ ہے کہ یہ ایک نسلی پرستی پر مبنی واقعہ ہے۔ منگل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد ہارلو میں واقع نارتھ بروکس مسجد میں ایمرجنسی سروسز کو بلایا گیا۔

ایسکس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دونوں نوجوان حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ مسجد کے سیکریٹری جمال الدین نے کہا کہ ’ہم مکمل طور پر تباہ حال اور سکتے میں ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے مسجد کے قالین اور پردے جل گئے ہیں۔ جمال الدین نے بروقت کارروائی پر امدادی ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ’ہم یہاں بہت طویل عرصے سے ہیں اور ہمارے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں